ابنا: ترکی کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو نے بنغازی میں لیبیا کی انقلابی کونسل کے سربراہ علی العیساوی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں معمر قذافی کی حکومت سے تعلقات ختم کرنے کے بعد لیبیا کے انقلابیوں کی 200 ملین ڈالر مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احمد داؤد اوغلو نے کہا کہ ترکی انقلابی کونسل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اوغلو نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 1973 اور 1970 کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے معمر قذافی کی حکومت سے باقاعدہ طور پر روابط ختم کردیئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169